Comments on Tick Talk: Actress Jurya Saud gets angry, watch the video

پاکستان ۔اسلام آباد ٹی وی میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے بچوں پر تنقید کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کے خلاف کسی بھی طرح کی کوئی بات برداشت نہیں کرسکتی ان کی تمام ذمہ داری مجھ پر ہے ۔کچھ روز قبل اداکارہ نے اپنی بیٹی اور بیٹا کے ہمراہ کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کے لیے ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پوسٹ کیں ۔اس ویڈیو میں اداکارہ کے بچے کسی انگریزی گانے پر پُرفارم کررہے تھے

Posted by Javeria Saud Official on Monday, March 30, 2020

ٹک ٹاک پر اداکارہ کی یہ ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد لوگوں نے اداکارہ اور انکے بچوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔جس کے بعد اداکارہ نے اپنی ایک اور ویڈیو میں تنقید کرنے والے تمام لوگوں کو جواب دیا ۔یہ ویڈیو اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیسبک پر شیئر کی ۔اس ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میرے خلاف منفی کمنٹس آئے تو میں خاموش تھی مگر میں اپنے بچوں کے خلاف کی گئی کسی بھی بات پر خاموش نہیں رہوںگی ۔میں منہ توڑ جواب دینا بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں ۔

Mein Janoo Mera Allah Janay

Posted by Javeria Saud Official on Thursday, March 26, 2020

اپنی ویڈیو میں انہوں نے کمنٹس کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرے بچے کس طرح زندگی گزارتے ہیں، خدارا کسی کے بچوں پر تنقید نہ کیا کریں۔

Check Also

Crypto marketplace Coinbase ready to list on US Stock exchange

Cryptocurrency exchange Coinbase planning to take place in US stock while its still need permission …