What happened to the actress, the mother shooting cancer and the drama?

پاکستانی شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ زرنش خان نے ایک انٹرویو کے دوان اپنی زندگی سے جوڑے بہت سارے رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت ہی سادہ سے لڑکی ہوں میری زندگی میں سب سے زیادہ اور پہلے میرے اہل خانہ ہیں ۔اس کےبعد اپنے دوستوں اور دیگر رشتہ داروں کو ترجیح دیتی ہوں ۔

ایک سوال کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کوئی بھی ایک اداکار یا اداکارہ پسندیدہ نہیں ہے ۔کیونکہ میں اگر کسی ایک کا نام لو گئی تو دوسرے کے ساتھ ناانصافی ہوگئی ۔تمام فنکار اپنے جگہ بہت اچھا کام سرانجام دے رہیں ہیں زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والا رسپانس اچھا ہوتا ہے، مداح میرے کردار کو پسند کرتے ہیں اور اس میں کوئی کمی ہو تو اصلاح بھی کردیتے ہیں۔

یا درہے کہ اداکارہ نے بہت ہی کم وقت میں اپنی بہتراداکاری سے میڈیا انڈسڑی میں بڑا نام قائم کر لیا ہے ۔اور اداکارہ اپنے بولنے کے انداز کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے ٹیلی ویژن کے بہت سارے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا تی نظر آرہی ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے اداکارہ ا ے آر وائی ڈیجینل کی سالگرہ کے موقع پر بھی نیک تمنائوں کا اظہار کر چکی ہیں ۔

Check Also

Crypto marketplace Coinbase ready to list on US Stock exchange

Cryptocurrency exchange Coinbase planning to take place in US stock while its still need permission …